وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کوئٹہ پہنچ گئے، سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل سروس معطل

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

استقبال کرنے والوں میں ایم این اے عادل بازئی، کمشنر کوئٹہ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان شامل تھے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے شہدا کے گھروں کا دورہ کریں گے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور یکجہتی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عید کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اسٹریٹ مہم میں تیزی آئے گی؟

اس کے علاوہ وہ ضلع پشین میں جلسۂ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

اپنے قیام کے دوران وزیراعلیٰ پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں تنظیمی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید برآں وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سے بھی اہم ملاقات کریں گے، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئینی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

موبائل نیٹ ورک سروس معطل

دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان کے چند شہروں میں موبائل نیٹ ورک سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق یہ اقدام ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

بابر یوسفزئی نے عوام کو درپیش مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟