ہیرے کی انگوٹھی، لگژری گاڑی اور گھڑیاں: کرسٹیانو رونالڈو کی منگیتر جارجینا کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کے عالمی اسٹار اور پرتگال کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کی منگیتر جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کی ہے۔

پوسٹ میں جوڑے کو ایک نایاب بگاٹی سپر کار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس کی قیمت کئی ملین ڈالر ہے جبکہ دونوں کی کلائیوں پر لگژری گھڑیاں بھی نظر آئیں جس سے تصویر کا شاہانہ انداز مزید اجاگر ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)

تاہم سب سے زیادہ توجہ روڈریگز کی ہیرے کی شاندار انگوٹھی پر مرکوز رہی جو پہلی بار اگست 2025 میں منگنی کے اعلان کے وقت منظر عام پر آئی تھی۔

 یہ انگوٹھی اب بھی ان کی سوشل میڈیا پوسٹس میں نمایاں ہے اور دنیا بھر میں مشہور سیلیبریٹی زیورات میں شامل ہے۔ beIN Sports کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت تقریباً 10.9 سے 13 ملین ڈالر کے درمیان ہے۔

تصویر میں دکھائی گئی دیگر لگژری اشیاء سمیت مجموعی اثاثوں کی قیمت ماہرین اور مداحوں کے مطابق تقریباً 20 ملین ڈالر یا اس سے زائد ہے۔

جارجینا روڈریگز جن کے انسٹاگرام پر 72 ملین سے زائد فالوورز ہیں وہ باقاعدگی سے اپنی لگژری طرزِ زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp