اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف 8 ملک گیر کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات فروشوں اور سمگلنگ کے خلاف 8 ملک گیر کارروائیوں میں متعدد اقسام کی منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار مسافر سے 7 کلو ہیروئن برآمد کرکے چارسدہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بُرہان انٹرچینج اٹک کے قریب گاڑی سے 17 کلو 300 گرام افیون اور 41 کلو 270 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 36 کلو چرس برآمد کرکے خیبر کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


ترجمان کے مطابق نادرہ چوک طورخم کے قریب پلاسٹک بیگ سے ایک کلو آئس، السعادت ہوٹل کوئٹہ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 25 کلو چرس جبکہ سرائے سدھو میں موٹرسائیکل سوار سے 1500 گرام چرس برآمد کرکے خانیوال کے رہائشی مُلزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان انسدادِ منشیات فورس کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں سمبڑیال گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 1 کلو چرس برآمد کر لی، گرفتار ملزمان طُلبا کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔

ترجمان نے کہا کہ گلگت میں واقع جلال آباد روڈ پر موٹر سائیکل سوار کے قبضہ سے 673 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp