عید الفطر پر پاکستان میں کونسی فلم زیادہ کامیاب رہی اور کس نے کتنے کمایا؟

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 عید الفطر 2026 کے موقع پر پاکستانی سینما گھروں میں دو بڑی ریلیزز نے شائقین کو محظوظ کیا۔ آگ لگے بستی میں اور بلّھا نے ویک اینڈ کے دوران شاندار باکس آفس پر خوب کمائی کی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے امید کی کرن بن کر سامنے آئیں۔

’آگ لگے بستی میں‘ ایکشن کامیڈی فلم ہے جس میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے جبکہ تابش ہاشمی نے اس میں ڈیبیو کیا۔ فلم نے عید کے ویک اینڈ میں کل 27.2 کروڑ روپے کمائے جس میں سے 16.2 کروڑ روپے پاکستان میں اور 11 کروڑ روپے بیرون ملک کی کمائی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

دوسری جانب بلّھا نے شعیب شاہد کی سینما میں واپسی کا جشن منایا۔ یہ ہائی آکٹین ایکشن-ڈرامہ فلم پنجابی زبان میں پیش کی گئی اور محدود اسکرین کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد کو سینما گھروں تک لے آئی۔ فلم نے ویک اینڈ کے دوران 10.75 کروڑ روپے کمائے جو اس کے لیے ایک شاندار آغاز سمجھا جا رہا ہے۔

فلمی حلقوں کا ماننا ہے کہ یہ دونوں فلمیں نہ صرف عید کے موقع پر ناظرین کو تفریح فراہم کر رہی ہیں بلکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟