عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11000 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 11 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 9 ہزار 430 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 110 ڈالر کمی کے بعد 4455 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














