عطا تارڑ کا قاسم خان کی تقریر، شہریت اور سیاسی بیانیے پر سخت ردعمل

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا محمد تارڑ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کے حالیہ بیان اور بیرونِ ملک سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ کشادہ دلی کا مظاہرہ کیا اور ان کے پاکستان آنے کا خیرمقدم کیا، تاہم بعض بیانات اور رویے سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ موجود 2 متنازع شخصیات کون ہیں؟

انہوں نے پریس کانفرنس مین کہا کہ قاسم خان کی تقریر کوئی غیرمعمولی بات نہیں، تاہم اگر وہ بغیر تحریر کے بھی بات کرتے تو بہتر ہوتا، لیکن کم عمری کے باعث وہ اسی متن پر انحصار کرتے رہے جو انہیں فراہم کیا گیا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ عمران خان کے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے پر کھلے دل سے خوش آمدید کہا جائے گا، کیونکہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور انہیں اپنی شہریت پر فخر ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاکستان آنے کے بجائے دیگر دستاویزات کے ساتھ سفر کرنے کی بات کی گئی اور اس تاثر کو فروغ دیا گیا کہ شاید انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، حالانکہ حکومت نے ایسا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر ایک مخصوص بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے اپنی گفتگو میں الزام عائد کیا کہ ایک سیاسی جماعت نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کو خط لکھ کر پاکستان کو مالی امداد نہ دینے کی اپیل کی، جو کہ قومی مفادات کے خلاف اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کرتا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان عام شہری، مزدور، فیکٹری ورکر اور تنخواہ دار طبقے کو ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی، امریکا سے مدد کی اپیل، قاسم خان کا انٹرویو، امریکا کا بھارت کیخلاف اعلان جنگ

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی مفاد کو ملک کے مفاد پر ترجیح دینا درست نہیں، اور یہ تاثر دینا کہ کوئی فرد پاکستان سے بڑا ہے، انتہائی افسوسناک ہے۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہونا چاہیے اور ایسے بیانیے سے گریز کرنا ضروری ہے جو ملک کی معیشت اور ساکھ کو نقصان پہنچائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ بہتر، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قطر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟