الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دے دیا

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مراد سعیدکاسینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان، پی ٹی آئی کو اجتماعی استعفوں کا مشورہ

نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل 63 (ایچ)(1)  کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ نااہلی کا فیصلہ عدالتی سزا کی بنیاد پر کیا گیا، جبکہ الیکشن کمیشن نے ان کی سینیٹ نشست خالی قرار دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مراد سعید سینیٹر منتخب، کیا اب روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آئیں گے؟

واضح رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 7 مارچ کو تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مراد سعید پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟