نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ مارک مارلے نے چین، روس اور شمالی کوریا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔
نیٹو چیف مارک مارلے نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود خطرہ نہیں بلکہ یورپی ممالک کے لیے بھی سنجیدہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بڑھتی ہوئی جوہری صلاحیتیں اور بیلسٹک میزائل پروگرام خطے اور یورپ کی سیکیورٹی کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بغیر یورپ کا دفاع ایک خواب، نیٹو سربراہ
نیٹو چیف نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے کے لیے تمام اتحادی ممالک متفق ہیں اور ایران کے خلیجی ممالک پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امریکی حکام ایران کی بیلسٹک اور جوہری صلاحیتوں کو محدود کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، جس پر نیٹو کا مکمل تعاون موجود ہے۔
نیٹو چیف نے کہا کہ روس، چین اور شمالی کوریا ایران کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، اور ایران اور روس کے تعلقات ہمیشہ مستحکم رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیٹو اس وقت دفاعی طور پر مضبوط ہے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹو سے متعلق متنازع بیان، امریکا نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا
نیٹو کا موقف ہے کہ ایران کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے پیشِ نظر اتحادی ممالک کو مشترکہ دفاع اور سلامتی کے لیے تیار رہنا ہوگا۔













