ایران اور امریکا کے مذاکرات بے یقینی ہونے کے باعث برینٹ آئل کی قیمتیں 5 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگِ ایران کے باعث خام تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات میں بے یقینی کے باعث برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل کی قیمت میں 5.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 107.54 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 4.9 فیصد بڑھ کر 94.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کل اسلام آباد میں متوقع ہیں، جہاں پاکستان نے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ترکی اور مصر بھی ثالثی کی کوششوں میں شامل ہیں۔
امریکا کی جانب سے ایران کو جنگ بندی کے لیے 15 تجاویز دی گئی تھیں، جنہیں ایران نے نامناسب قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور اس کے بدلے جنگ بندی کے لیے اپنی 5 شرائط رکھ دی ہیں۔













