ایرانی حملوں پر خطے میں تشویش، پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر سعودی عرب کی تعریف

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ذمہ دارانہ اور متوازن سفارتی کردار کو سراہا ہے۔ ماہرین خارجہ امور نے بھی زور دیا کہ ایران کے حملوں کے تناظر میں خطے کے مسائل صرف مل بیٹھ کر اور پائیدار مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر انسانی جانوں کے تحفظ، ریاستوں کی خودمختاری اور عالمی امن کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔

پاکستان میں سعودی سفیر کا پیغام اور خارجہ اُمور کے ماہرین کی آراء

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے حوالے سے سعودی عرب کے تحفظّات درست ہیں اور جب تک اِس معاملے پر تمام فریقین مل بیٹھ کر بات چیت نہیں کریں گے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ذمہ دارانہ سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے امن کے فروغ اور بحران کے پرامن حل کے لیے دانشمندانہ اقدامات کیے ہیں، جو علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

سعودی سفیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خطے میں حالیہ ایرانی حملے، جو مملکت سعودی عرب اور دیگر خلیجی برادر ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں، نہایت تشویشناک ہیں اور یہ خودمختار ریاستوں کے خلاف بلاجواز جارحیت کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جن کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور رہائشی علاقوں، ہوائی اڈوں اور شہری انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطرناک صورتحال صرف علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر توانائی کی سلامتی اور بین الاقوامی مفادات کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، کیونکہ متاثرہ علاقے عالمی تجارت اور بحری گزرگاہوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششوں پر سعودی عرب کا خراجِ تحسین

نواف المالکی نے زور دیا کہ ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی ناقابلِ سمجھوتہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے متوازن اور ذمہ دارانہ مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایمبیسیڈر علی سرور نقوی

پاکستان کے سابق سفیر اور سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمبیسیڈر علی سرور نقوی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پُزشکیاں کو یہی مشورہ دیا تھا کہ وہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے۔ لیکن ایران کی جانب سے مسلم خلیجی ممالک پر حملے بدقسمتی کی بات ہے گو کہ اُس کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ امریکی تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے۔ ایران ہر طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے اور اُس کا اس طرح کے حملے نہیں کرنے چاہییں۔

ایمبیسیڈر نائلہ چوہان

پاکستان کی سابق سفیر ایمبسیڈر نائلہ چوہان نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے ویڈیو پیغام کے اندر ایک تو پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کی ہے کہ پاکستان نے بڑا متوازن اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ دوسرا اُنہوں نے ایران کی جانب سے خلیجی عرب ممالک کے خلاف میزائل حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اِس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

ایمبیسیڈر نائلہ چوہان نے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے نہ صرف یہ خطّہ بلکہ پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ اور یہ حملے حالات کو مزید گھمبیر کر رہے ہیں۔ خلیجی ممالک جو کہ اِس جنگ کا حصہ نہیں ہیں لیکن اُن کی سالمیت اور خودمختاری متاثر ہو رہی ہے۔ جب تک امن مذاکرات نہیں ہوں گے، حالات سب کے لئے مزید پیچیدہ ہوتے چلے جائیں گے۔ اِس لیے مسئلے کا پائیدار اور جلد حل سب کے لئے ضروری ہے۔

حافظ طاہر اشرفی

معروف عالمِ دین حافظ طاہر اشرفی نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ عرب ممالک ہمارے کہنے پر صبر کر رہے ہیں اور اُن کے صبر کی تحسین ہونی چاہیے۔ ایران پر حملے سعودی عرب کی جانب سے نہیں ہو رہے اور سعودی عرب جہاں تمام مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے مقدس مقام ہے۔ اُس کی سالمیت اگر خطرے میں پڑتی ہے تو اِس پر تمام مسلمان متفکر ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کو مل کر مسلم قیادت سے بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟