فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ‘انجلی’ کی منگنی ہو گئی

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

1998ء میں ریلیز ہونے والی سُپر ہٹ بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی ’انجلی‘ کا کردار اداکرنے والی اداکارہ ثناء سعید نے منگنی کر لی۔

ثناء سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ان کے منگیتر سابا واگنر اُنہیں پرپوز کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو منگنی ہونے کی خوش خبری سنائی ہے۔

اداکارہ کے منگیتر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ساؤنڈ ڈیزائنر ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناء سعید اب تک فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ اور ’فگلی‘ میں اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔

وہ ’نچ بلیے‘ کے 7 ویں سیزن اور ’جھلک دکھلا جا‘ کے نویں سیزن کا بھی حصّہ رہ چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 جنگ شروع کی تو مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا، پیوٹن کی یورپ کو سخت وارننگ

13ویں فارما ایشیا 2025 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز، 8 ہزار سے زائد ماہرین کی شرکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر حقوق اور شمولیت کے عزم کا اعادہ

پوپ لیو کا یورپ میں پھیلتے ‘اسلام سے خوف’ پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟