ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے مگر اس بار قذافی اسٹیڈیم میں ہجوم کی گونج نہیں سنائی دے رہی۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار شائقین کے بغیر افتتاحی میچ ہوا اور صرف وی آئی پیز ہی گراؤنڈ کی رونق بنے جبکہ کرکٹ کے دیوانے ٹی وی اور آن لائن ہی اس لمحے کا حصہ بن سکے۔
جہاں ایک طرف شائقین کے بغیر میچز کی وجہ سے اداسی نظر آئی وہیں مریم نواز کی میچ دیکھنے کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے کہ صرف وی آئی پیز کو میچ دیکھنے کی اجازت ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ شائقین کو اجازت نہیں، صرف معزز مہمان مدعو ہیں۔ ہر شخص کے لیے الگ قانون لاگو ہے۔
No crowds, only VIPs.
One rule for one and one for another#PSL11 #Cricket pic.twitter.com/u4COsGRZn3
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) March 26, 2026
طارق وسیم کہتے ہیں کہ گراؤنڈ میں داخلہ صرف پروٹوکول اور سرکاری گاڑی والوں کے لیے ہے، عام شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
گراؤنڈ میں داخلہ صرف پروٹوکول اور سرکاری گاڑی والوں کے لیے، عوام پر پابندی #PSL میں داخلہ قوانین: پیدل یا اپنی گاڑی والے باہر!
پی ایس ایل میچز میں خصوصی اجازت، عام شائقین کو داخلہ نہیں pic.twitter.com/EWTreiUQ4D— Tariq Waseem Gujjar (@tariqwaseem110) March 26, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کا ایک بھی میچ نہیں دیکھ رہا۔ محسن نقوی نے پاکستانی کرکٹ برباد کر دی ہے۔
Not watching a single match of PSL. Mohsin Naqvi ruined Pak cricket https://t.co/inbw9mlngP
— Khush (@Kaptaaannnn) March 26, 2026
بابر نامی صارف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جسے بڑھا کر 4 شہروں سے زیادہ شہروں کا سفر کرنا چاہیے تھا وہ محدود ہوکر دو شہروں میں آگئی ہے وہ بھی شائقین کے بغیر، شائقین کو کفایت شعاری کا بہانہ بنا کر نہیں آنے دیا جبکہ لاہور میں پروٹوکول کے قافلے وی آئی پیز ان کے بچے فیملیز اسپانسرز کے مہمان سب آرہے سوائے عام عوام کے۔
پی ایس ایل جسے بڑھا کر 4 شہروں سے زیادہ شہروں کا سفر کرنا چاہیے تھا وہ محدود ہوکر دو شہروں میں آگئی وہ بھی شائقین کے بغیر، کراوڈ کفایت شعاری کا بہانہ بنا کر نہیں آنے دیا جبکہ لاہور میں پروٹوکول کے قافلے وی آئی پیز ان کے بچے فیملیز اسپانسرز کے مہمان سب آرہے سوائے عام عوام کے pic.twitter.com/tyjQHTlnIN
— Babar Aurangzaib Chaudhary (@AurangzaibBabar) March 27, 2026
ایک صارف نے کہا کہ اب بھی وقت ہے پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے عوام کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔
اب بھی وقت ہے پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے عوام کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے
— Mirza Rohan Munir (@MirzaRohanMunir) March 26, 2026
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 11 کے لیے ٹکٹوں کی واپسی (ری فنڈ) کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے والے تمام شائقین کو ان کی ادائیگی اسی طریقے (ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ، جیز کیش، ایزی پیسہ) سے خودکار طور پر واپس کر دی جائے گی۔ ری فنڈ کا عمل 30 مارچ 2026 سے شروع ہو گا اور 15 ورکنگ دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔














