اداکارہ دیدار نے اپنی سابقہ سہیلی ریشم پر سنگین الزامات عائد کردیئے

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی پنجابی فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ دیدار نے اداکارہ رشم پر گھروں اور زندگیوں کو تباہ کرنے کے سنگین الزامات عائد کر دیئے۔

دیدار نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ریشم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریشم ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ وہ منفی کرداروں کو پیش کرنے میں بہترین ہیں انہوں نے بہت سے گھروں اور زندگیاں تباہ کی ہیں۔ وہ حقیقی زندگی میں بھی بہت منفی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ان کے کھانے پکانے اور خیرات کے کاموں کے بارے میں جانتی ہوں۔ مجھے خوف ہے کہ ایک دن وہ انہی کھانوں میں پھنس جائیں گی جو وہ دوسروں کے لیے پکاتی ہیں۔

دیدار کے مطابق میرا ریشم کے ساتھ ذاتی تجربہ ہے۔ وہ ابتدا میں میری دوست تھیں اور سالوں تک ہماری دوستی رہی لیکن بعد میں میرا تلخ تجربہ ہوا جس کے بعد میں یہ کہہ رہی ہوں اور ان کے موجودہ دوستوں کو خبردار کر رہی ہوں کہ اپنے آپ کو بچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟