عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 858 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1601 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 4445 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














