آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 2 روز سے جاری بارشوں کا سپیل ختم ہو گیا ہے۔‎ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خوفناک نتائج کا نشانہ بننے لگا ہے یہی وجہ ہے کہ مئی اور جون میں بھی دسمبر اور جنوری کے موسم کا احساس دلانے لگا ہے۔

گزشتہ 2 روز سے جاری بارشوں کا سپیل ختم ہوا تو محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مون سون، جون کے وسط سے شروع ہو کر ستمبر تک جاری رہتا ہے مگر اس بار مون سون کی بارشیں معمول یا معمول سے کم رہیں گی تاہم شہری علاقوں میں اربن اور فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ گلیشئر پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ‎ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا جبکہ ‎گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مری، گلیات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ رم جھم کا امکان ہے۔ پاکستان کب تک موسمیاتی تبدیلی کے رحم و کرم پر رہے گا، اس کے لیے قدرت کے ساتھ ساتھ ان ممالک کے اقدامات کا بھی انتظار ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کا سبب بن رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp