سینیٹ سیکرٹریٹ کی بڑی بچت، 26 کروڑ 50 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت 26 کروڑ 50 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیے، جبکہ مالی نظم و ضبط اور غیر ضروری اخراجات میں کمی پر مزید اقدامات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کمیٹی نے نادرا کو شناختی کارڈ عارضی ضبط کرنے کی اجازت دینے والا بل منظور کرلیا

سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا، جس کے تحت ادارے کے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بچت کی مد میں خطیر رقم وزارتِ خزانہ کے حوالے کر دی گئی۔

چیئرمین سینیٹ نے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں کمی اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ معاشی حالات میں مالی نظم و ضبط نہایت ضروری ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ قومی معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں مزید بچتوں کی نشاندہی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اضافی رقوم قومی خزانے میں جمع کرائی جائیں گی۔

چیئرمین سینیٹ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کفایت شعاری اقدامات کے باوجود پارلیمانی امور اور قانون سازی کا عمل کسی صورت متاثر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دے دیا

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ شفاف اور جوابدہ مالیاتی نظام کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا تاکہ قومی وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟