بنگلہ دیش کے علاقے چٹگرام میں فیول ذخیرہ کرنے والا گروہ پکڑا گئے ہیں، جس کے قبضے سے 6 ہزار لیٹر ڈیزل برآمد کیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق اس فیول کو مبینہ طور پر مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔
کارروائی مدرسا گیٹ علاقے میں بٹر فلائی پارک کے سامنے، چٹگرام ایئرپورٹ کے نزدیک کی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور خفیہ ایجنسی ڈی جی ایف آئی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 42 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد
پاتینگہ پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج مصطفیٰ احمد نے تصدیق کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ ایک تاجر خفیہ طور پر ایئرپورٹ کے علاقے میں فیول ذخیرہ کر رہا ہے۔
کارروائی کے دوران تقریباً 30 ڈرم ڈیزل سے بھرے برآمد ہوئے، ساتھ ہی ایندھن لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے3 پمپس بھی ضبط کیے گئے۔ ضبط شدہ فیول کی مالیت تقریباً 1.8 ملین ٹکا تخمینہ کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک گروہ تیل کی ڈپو اور بحری جہازوں سے فیول چرا کر غیر قانونی فروخت کے لیے ذخیرہ کررہا تھا۔ مبینہ طور پر یہ ڈیزل بلیک مارکیٹ میں تقسیم کے لیے رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟
کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم ان کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔
ایگزیکٹو مجسٹریٹ سبرتا ہالڈر نے کہا کہ فیول کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں تاکہ مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تازہ کارروائی میں ایئرپورٹ کے علاقے سے بڑی مقدار میں ڈیزل اور متعلقہ آلات برآمد ہوئے۔













