50 برس بعد انسانوں کا چاند کے گرد سفر، تاریخی مشن میں پہلی خاتون سیاہ فام اور غیر امریکی خلا باز شامل

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امریکی خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمس II مشن کے لیے منتخب چار خلا باز چاند کے تاریخی سفر سے قبل حتمی تیاریوں کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جو گزشتہ 5 دہائیوں کے بعد انسانوں کا پہلا چاند کی جانب عملہ بردار مشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا راکٹ ’آرٹیمس II اسپیس لانچ سسٹم ‘ یکم اپریل کو چاند مشن پر روانہ ہوگا

ناسا کے خلا باز ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور اور کرسٹینا کوچ کے ساتھ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے خلا باز جیریمی ہینسن جمعے کے روز فلوریڈا پہنچ گئے، جہاں کینیڈی اسپیس سینٹر سے ان کی روانگی متوقع ہے۔ مشن کی لانچنگ یکم اپریل سے ممکنہ طور پر شروع کی جاسکتی ہے۔

خلا باز اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے اوریون کریو کیپسول میں سوار ہو کر تقریباً 10 روزہ مشن پر روانہ ہوں گے، جس کے دوران وہ چاند کے گرد تیز رفتار چکر لگا کر زمین پر واپس آئیں گے۔

آرٹیمس II ناسا کے اربوں ڈالر مالیت کے آرٹیمس پروگرام کا پہلا عملہ بردار مشن ہوگا۔ اگرچہ اس مشن میں چاند پر لینڈنگ شامل نہیں، تاہم اس کے ذریعے اوریون خلائی جہاز کے لائف سپورٹ سسٹم، نیویگیشن، مواصلاتی نظام اور ہیٹ شیلڈ کی کارکردگی کا عملی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی کمپنی آئی اسپیس کا دوسرا چاند مشن بھی ناکام، ریزیلینس لینڈر چاند پر گر کر تباہ

مشن کے عملے نے 2023 میں نامزدگی کے بعد دو سال سے زائد عرصے تک سخت تربیت حاصل کی ہے اور لانچ سے قبل انہیں معیاری قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اس مشن کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ وکٹر گلوور چاند کے قریب جانے والے پہلے سیاہ فام خلا باز ہوں گے، کرسٹینا کوچ چاند کے گرد سفر کرنے والی پہلی خاتون بنیں گی جبکہ جیریمی ہینسن چاند کی جانب جانے والے پہلے غیر امریکی خلا باز ہوں گے۔

کمانڈر ریڈ وائزمین اس سے قبل 2014 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 165 دن گزار چکے ہیں، جبکہ وکٹر گلوور 2020 کے کریو-1 مشن کے دوران 168 دن خلا میں رہے۔ کرسٹینا کوچ 2019 میں 328 دن مسلسل خلا میں قیام کر کے خواتین کے طویل ترین خلائی سفر کا ریکارڈ قائم کر چکی ہیں۔ جیریمی ہینسن کے لیے یہ پہلا خلائی مشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ مشن مؤخر، ایلون مسک نے چاند پر خود کفیل شہر بسانے کی تیاری کرلی

ناسا حکام کے مطابق یہ مشن مستقبل میں انسانوں کی چاند پر واپسی اور بعد ازاں مریخ مشنز کی بنیاد ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟