صدر مملکت آصف زرداری کی ارتھ آور کے موقع پر ایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں عوام سے ایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ Give an Hour for Earth عوام کو اپنے طرزِ زندگی پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے، جبکہ ایک گھنٹے کی علامتی بندش عملی ماحولیاتی اقدامات کی ترغیب ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں 28 مارچ کو ارتھ آور، رات ساڑھے 8بجے بتیاں گل کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور حالیہ سیلاب، گرمی کی لہریں اور خشک سالی بڑے چیلنجز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان بدلتے موسمی پیٹرن کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جبکہ شہروں میں بڑھتا درجہ حرارت بجلی کے نظام پر دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔

صدر زرداری نے کہاکہ پانی کی دستیابی میں کمی اور سیلاب سے انفراسٹرکچر متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا عالمی اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے مگر خطرات زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیرس معاہدے کے اہداف پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے اور صاف توانائی کی جانب منتقلی پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان پروگرام کے ذریعے جنگلات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

صدر مملکت کے مطابق “Living Indus” اور “Recharge Pakistan” ماحولیاتی بحالی کے اہم منصوبے ہیں، جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں ماحولیاتی استحکام بڑھانے کے اقدامات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: زمین سے محبت کا اظہار، ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ سمیت اہم عمارتوں کی لائٹیں بند

صدرِ مملکت نے کہاکہ ارتھ آور کے موقع پر ہر فرد کو اپنے ماحولیاتی اثرات کم کرنے کی ضرورت ہے اور عوام سے توانائی بچانے اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟