وزیراعظم کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت اب غیر ملکی شہری اور کمپنیاں بھی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھول کر حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش ملک بنائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار میں توسیع مالیاتی منڈیوں سے تعلقات مضبوط کرنے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ دنیا بھر میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانی بڑی اور متحرک کمیونٹیز کا حصہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں اور موجودہ مالی سال میں یہ رقم 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان ترسیلات زر حاصل کرنے والے ممالک میں پانچویں اور جنوبی ایشیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بغیر پاکستان آئے بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

گزشتہ ساڑھے 5 سال میں اس اسکیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور فروری 2026 تک نو لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں، جن میں مجموعی سرمایہ کاری بارہ ارب ڈالر سے زائد ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک اور پروگرام میں شامل بینکوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے مزید مضبوط ملک بنے گا جبکہ مالیاتی منڈیوں میں توسیع ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومتی اصلاحات سرمایہ کاروں کو شفاف، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟