شائقین کے بغیر پی ایس ایل ادھورا ہے، فرنچائزز مالکان نے وزیراعظم سے اسٹیڈیمز کھولنے کی اپیل کردی

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ شائقین کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی جائے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے شائقین کی غیرموجودگی پر ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ لیگ کے آغاز سے اب تک اس کا حصہ رہنے کے باوجود خالی اسٹیڈیمز کا منظر دل کو دکھ پہنچاتا ہے۔

سلمان اقبال نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ شائقین کو دوبارہ اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے تاکہ کرکٹ کی رونقیں بحال ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی اصل کشش عوام کے جوش و خروش سے جڑی ہے اور تماشائیوں کے بغیر مقابلوں کا لطف ادھورا رہتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اسٹیڈیمز دوبارہ مکمل گنجائش کے ساتھ بھرے نظر آئیں گے اور کرکٹ کا حقیقی ماحول واپس آئے گا، اور آخر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کیا۔

سلمان اقبال کی اس اپیل کی حمایت کرتے ہوئے دیگر فرنچائز مالکان اور انتظامیہ نے بھی شائقین کی واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔

ملتان سلطانز کے مالک گوہر شاہ نے کہاکہ ایک ہزار فیصد ہم شائقین کی واپسی چاہتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل شائقین کے بغیر ادھورا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے درخواست ہے کہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔

حیدرآباد کنگزمین کے مالک فواد سرور نے بھی کہا کہ پہلے پی ایس ایل میں شائقین کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور وہ مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکن اور قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے، اس لیے شائقین کی واپسی قومی خوشی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی اور راولپنڈیز کے سی ای او احسن طاہر نے بھی وزیراعظم سے اپیل کی کہ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے، اور ساتھ ہی کہا کہ وہ لوگ جو اسٹیڈیم آنے کی استطاعت رکھتے ہیں، ان کی مدد کر کے وہ بھی لوگوں کو کھیل کے لطف میں شریک کر سکیں جو یہ سہولت نہیں رکھ سکتے۔

اس طرح فرنچائز مالکان نے متحد ہو کر اس بات پر زور دیا کہ شائقین کی موجودگی کے بغیر پی ایس ایل مکمل اور پرجوش نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ تنازع کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت شائقین کے بغیر پی ایس ایل الیون کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟