آپریشن غضب للحق کے اثرات، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور سرکاری دستاویز کے مطابق صوبے میں حملوں کی شرح 65 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق رواں سال 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب آپریشن کے آغاز سے قبل خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 240 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، تاہم آپریشن کے بعد اب تک ایسے واقعات کی تعداد کم ہو کر 80 رہ گئی ہے، جسے سکیورٹی حکام اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک اور 400 زخمی کیے، ہمارے 12 سپوت شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن سے قبل رواں سال کے نویں ہفتے میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 48 واقعات سامنے آئے تھے، جبکہ کارروائیوں کے بعد بارہویں ہفتے میں یہ تعداد کم ہو کر صرف 12 رہ گئی۔

اسی طرح دسویں ہفتے میں 42 اور گیارہویں ہفتے میں 29 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے 323 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے سے دہشتگردی کی صلاحیت کو مؤثر نقصان پہنچا ہے اور حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’غضب للحق‘ سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری، طالبان کا مزید کتنا نقصان ہوا؟

ان کے مطابق آپریشن کے دوران اسلام آباد اور بنوں سمیت مختلف حملوں میں ملوث ماسٹر مائنڈز کو ہلاک کیا گیا جبکہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے والے متعدد خطرناک دہشتگرد بھی مارے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کی عبوری حکومت کو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں سے متعلق شواہد بھی فراہم کیے تھے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، طالبان کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا کیا جانے لگا

ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں کمی پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط اور مؤثر کارروائیوں کا نتیجہ ہے، جبکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز بدستور جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقی وسطیٰ کشیدگی: قطر اور انڈونیشیا کے پاکستان سے ساتھ اہم رابطے

لمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار

آبپارہ میں ایدھی آفس سیل نہیں ہوا، اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت

چین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں اقدامات شروع کردیے

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟