پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک افغان سرحدی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اب تک 274 طالبان اہلکار ماردیے ہیں اور ہمارے 12 سپوت شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل
جمعے کی سہ پہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے آپریشن غضب للحق کے دوران طالبان رجیم کی 73 پوسٹس تباہ کیں۔
جس طرح معرکہ حق میں دیکھا قوم ایک آہنی دیوار بن کر کھڑی تھی، یہی مناظر کل قوم نے دوبارہ دیکھے، ڈی جی آئی ایس پی آر pic.twitter.com/4jHvTIYag1
— WE News (@WENewsPk) February 27, 2026
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے طالبان کے صرف عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ ان کا ایک بھی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
آپ دیکھیں، کتنے احترام سے افغان طالبان کا جھنڈا اُتار رہے ہیں، کیونکہ اُس پر کلمۂ لکھا ہوا ہے، اور اس پوسٹ پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے۔ وطن کی مٹی کی حفاظت کرنے پر قوم کو ان جوانوں پر فخر ہے۔!ڈی جی آئی ایس پی آر pic.twitter.com/ErGDwrLPlB
— WE News (@WENewsPk) February 27, 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ 21 اور 22 فروری کی درمیانی شب پاکستانی افواج نے سرحد کے قریب فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے اس کارروائی کو جواز بنا کر بعد ازاں نام نہاد ایکشن شروع کیا۔
طالبان رجیم کے حملے جو پسپا کریے گئے
انہوں نے بتایا کہ طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر 15 مختلف سیکٹرز میں مجموعی طور پر 53 مقامات پر فائرنگ کی گئی تاہم پاکستانی افواج نے تمام حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا۔
پاکستان نے کل رات جو آپریشن کیا وہ حق پر تھا، عوام کے تحفظ کیلئے تھا!ڈی جی آئی ایس پی آر pic.twitter.com/Md0kg0cLRz
— WE News (@WENewsPk) February 27, 2026
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے عمل میں سہولت کاری کر رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ایسا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جسے دنیا نے بھی دیکھا اور تمام 53 مقامات پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
غضب للحق کے دوران 274 طالبان رجیم اہلکار ہلاک کردیے گئے
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ’غضب للحق‘ کے دوران 274 طالبان رجیم کے اہلکار اور خوارج ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔
آپریشن غضبُ للحق وزیرِ اعظم کی ہدایات کے تحت جاری ہے۔ افغان طالبان کو پاکستان اور دہشت گردی کے درمیان ایک کا انتخاب کرنا ہوگا! ڈی جی آئی ایس پی آر pic.twitter.com/MBsgdrJLQe
— WE News (@WENewsPk) February 27, 2026
18 چوکیاں ہمارے قبضے میں
ترجمان پاک فوج کے مطابق طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی جبکہ 18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں آ چکی ہیں۔
اس کے علاوہ دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوجی کشیدگی، مستقبل کا منظرنامہ اور دفاعی تجزیہ نگاروں کی رائے
انہوں نے کہا اب پاکستان میں کسی بھی جگہ دہشتگردی ہوئی تو دہشتگرد اور ان کے پشیبانوں کے خلاف کارروائی ہوگی خواہ وہ جہاں بھی ہوں۔
پاک فوج کے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جاری آپریشن کے دوران اب تک پاک فوج کے 12 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو کر شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں جبکہ 27 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاک فوج کا ایک جوان لاپتا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کا جو بھی واقعہ ہوتا ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کرتا ہے۔ اگر کسی نے اپنا شوق پورا کرنا ہے تو موسٹ ویلکم!ڈی جی آئی ایس پی آر pic.twitter.com/1kUQwd137M
— WE News (@WENewsPk) February 27, 2026
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کے بقول کابل، پکتیا اور قندھار میں موجود اہداف کو انتہائی درستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہٹ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور اسلحہ ڈپوؤں کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ شدت پسند اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی شک میں نہ رہے کہ ہمارے کتنے ہی سیاسی اختلافات کیوں نہ ہوں، لیکن دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے!ڈی جی آئی ایس پی آر pic.twitter.com/OIy5ICg4yq
— WE News (@WENewsPk) February 27, 2026
یہ بھی پڑھیے: روس کا افغانستان اور پاکستان سے جھڑپیں روکنے کا مطالبہ، ثالثی کی پیشکش
انہوں نے مزید بتایا کہ پاک فضائیہ نے کابل میں انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، اور رات کے وقت کابل کی فضاؤں میں ہونے والی کارروائی کے مناظر دنیا نے دیکھے۔ اسی طرح قندھار میں بھی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔
پہلے ہندوستان کو شوق ہوا تھا ان کا شوق پورا کیا اب افغانستان کو شوق ہوا تو یہ بھی پورا کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر pic.twitter.com/npAaUHNKSU
— WE News (@WENewsPk) February 27, 2026













