وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی بڑھتی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ایک اہم مشاورتی اجلاس میں صوبائی وزرا کی سندھ میں کارکردگی پر گرما گرمی دیکھی گئی ہے جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جگہ ناصر حسین شاہ کو صوبے کا وزیراعلیٰ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی؟

اس اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے کردار پر بحث کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ نچلی سطح پر تنظیم سازی کو مکمل کریں اور آنے والے وقت کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کریں۔

اس اجلاس کا بنیادی مقصد پارٹی کے اندرونی اتحاد کو برقرار رکھنا اور وفاقی حکومت میں اپنے سیاسی وزن کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا تھا۔ قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے۔

’پارٹی کا فیصلہ یہی ہے کہ مراد علی شاہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے‘

ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ کے مطابق یہ افواہیں آج سے نہیں بلکہ تب سے گردش کر رہی ہیں جب مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنایا جا رہا تھا، ان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت بھی پارٹی کے اندر اختلافات کی باتیں زیر گردش تھیں، تب بھی کہا جا رہا تھا کہ شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور سعید غنی وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں لیکن ہوا وہی جو پارٹی کا فیصلہ تھا اور اب بھی پارٹی کا فیصلہ یہی ہے کہ مراد علی شاہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کو کیوں ہٹایا؟ وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا سوال

ذرائع کے مطابق ان افواہوں کی کچھ وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ پارٹی کے اندر ایک حلقہ ایسا ہے جو نئے چہروں جیسے ناصر حسین شاہ یا شرجیل میمن کو وزیراعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔ وفاقی سطح پر ایم کیو ایم اور پی پی پی کے درمیان بعض لوکل گورنمنٹ ترامیم پر ڈیڈ لاک ہے، جس کی وجہ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید انتظامی تبدیلی کے ذریعے کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے۔

’صدر آصف علی زرداری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے خوش ہیں‘

اس اجلاس کے حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار رفعت سعید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر فرد آزاد ہے اور اپنی خواہشات کو مختلف زاویوں سے پیش کرتا ہے لیکن حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صدر آصف علی زرداری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے خوش ہیں اور بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے۔

سینئر صحافی حمید سومرو کا کہنا ہے کہ یہ وہی خواب ہے جو مراد علی شاہ کا وزیر بنتے وقت دیکھا جا رہا تھا، آج بھی لوگ خوابوں کی جنت میں رہتے ہیں اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں۔ حمید سومرو کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو زرداری ایک اجلاس کی صدارت کر رہے ہوں اور اس میں ان کے ارکان آمنے سامنے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں کارکردگی دکھا دی، آئندہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کروائیں گے، مراد علی شاہ

حمید سومرو کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق مرکزی قیادت اس وقت صوبائی قیادت سے مطمئن ہے اور یہی قیادت اپنا وقت پورا کرے گی۔

سینئر صحافی وقاص باقر کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ میں انتظامی تبدیلی لانا چاہتی ہے تاکہ طرزِ حکمرانی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے حالیہ اجلاسوں میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی قیادت نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے اور فی الحال کسی بھی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے بھی واضح کیا ہے کہ مراد علی شاہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

میئر کراچی (مرتضیٰ وہاب) کے حوالے سے صورتحال

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو لے کر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے، اور پارٹی کے اندر بھی بعض حلقوں میں انتظامی امور پر مشاورت کی خبریں آتی رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اگرچہ میئر کی تبدیلی کا کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا، لیکن قیادت نے کراچی میں نتائج دینے پر زور دیا ہے۔ فی الحال مرتضیٰ وہاب اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار

آبپارہ میں ایدھی آفس سیل نہیں ہوا، اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت

چین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں اقدامات شروع کردیے

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر ووڈز فلوریڈا میں کار حادثے کے بعد نشے میں ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟