کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی؟

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال میں ایک آدھ بار یہ اطلاع ضرور گردش کرتی ہے کہ مراد علی شاہ سے صوبائی وزارت اعلیٰ واپس لی جارہی ہے لیکن پھر یہ بات کہیں دب کر کچھ عرصے بعد پھر سر اٹھا لیتی ہے، اصل معاملہ ہے کیا؟ ایسی خبروں کے بننے کی وجہ کیا ہے اور اب تک مراد علی شاہ کو کیوں نہیں ہٹایا جا سکا؟

سینئر صحافی عبدالجبار ناصر سمجھتے ہیں کہ کچھ عرصے تک تو وزیر اعلی سندھ کی تبدیلی بات سننے میں آرہی تھی لیکن اب اس نوعیت کی سرگوشیاں دم توڑ چکی ہے، وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی اس تھیوری کے پیچھے فریال تالپور کا نام لیا جارہا تھا لیکن اب یہ بات ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت ناکام ہوچکی، آرمی چیف ہماری مدد کریں، پی پی رہنما

عبدالجبار ناصرکے مطابق فریال تالپور کو وزیر اعلی سندھ بنانے کی کوشش بھی کی جا رہی تھی، وہ سمجھتے ہیں کہ مراد اعلی شاہ کو ایک ہی صورت ہٹایا جا سکتا تھا کہ میدان میں فریال تالپور کو اتارا جائے، لیکن سندھ اسمبلی میں اگر مراد علی شاہ کے مقابلے میں کوئی اور امیدوار ہوگا تو شاید مراد علی شاہ سے زیادہ حمایت اسے نہ مل پائے۔

عبدالجبار ناصر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی کی پوزیشن کے لیے ناصر حسین شاہ اور شرجیل انعام میمن کے نام بھی گردش میں رہے لیکن شرجیل انعام میمن کو سندھ اسمبلی سے اتنی حمایت حاصل نہیں کہ وہ وزیر اعلی سندھ بن سکیں اس لیے وہ سائیڈ پر ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے؟ مراد علی شاہ کی نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید

عبدالجبار ناصر کے مطابق کم سے کم اس سال کے اختتام تک تو یہ معاملہ ٹل چکا ہے لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ وزیر اعلی سندھ کے حوالے سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔

سینئر صحافی حمید سومرو نے اس حوالے سے بتایا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے پاس وزیر اعلی سندھ کے لیے مراد علی شاہ سے موزوں امیدوار نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک وزیراعلی سندھ ہیں۔ ’مراد علی شاہ کو ہٹانے سے متعلق خبریں فرمائیشی ہوتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔‘

حمید سومرو کے مطابق اگر پیپلز پارٹی کی وفاق میں حکومت بنتی ہے تو شاید پھر سندھ میں تبدیلی کی گنجائش بنتی ہے کیوں کہ مراد علی شاہ کی پھر زیادہ ضرورت وفاق میں پڑ سکتی تھی لیکن ابھی یہ صورتحال نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں