پی ایس ایل 11 کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو جیت کے لیے 172رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز میں مارک چیپمین 21 گیندوں پر 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ سمیر مہناس نے 21 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔ دیگر اہم بلے بازوں میں ڈیون کون وے نے 26 اور فہیم اشرف نے 26 رنز بنائے۔ شاداب خان صرف 4 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ حیدر علی نے 13 رنز کا اضافہ کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم نے 2 جبکہ محمد نواز، آرافات مہناس اور پیٹر سڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔














