ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بینک آف امریکا نے ایپسٹین کے متاثرین کے ساتھ کیس میں 72.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے تاکہ مقدمہ عدالت میں جانے سے بچایا جا سکے۔

الجزیرہ کے مطابق بینک آف امریکا نے ان خواتین کے کیس میں تصفیہ کر لیا جو الزام لگا رہی تھیں کہ بینک نے جیفری ایپسٹین کے ذریعے ان کے جنسی استحصال میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں ٹرمپ اور بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب

بینک کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ بینک نے کبھی ایپسٹین کے جرائم میں مدد نہیں کی، تاہم یہ تصفیہ مسئلہ ختم کرنے اور متاثرہ خواتین کو راحت پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مدعی خواتین کے وکلا نے کہا کہ یہ تصفیہ ان کے کلائنٹس کے لیے بہترین ہے کیونکہ کئی متاثرین کو کئی سال پہلے نقصان پہنچا اور انہیں اب مالی مدد کی ضرورت ہے۔ وکلا تصفیے کی رقم کا تقریباً 30 فیصد قانونی فیس کے طور پر لے سکتے ہیں۔

جیفری ایپسٹین

عدالت کی منظوری کے بعد یہ تصفیہ حتمی ہو گا، اور جج نے اس کے لیے سماعت جمعرات کو مقرر کی ہے۔ مقدمے میں الزام تھا کہ بینک نے ایپسٹین سے متعلق مشکوک مالی لین دین کو نظر انداز کیا اور نفع کو متاثرین کی حفاظت پر ترجیح دی۔ بینک نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین نے اگست 2019 میں نیو یارک کی جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سابق  امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا؟

یہ تصفیہ جے پی مورگن اور ڈوئچے بینک کے ساتھ کیے گئے سابقہ تصفیوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں متاثرہ خواتین کے حق میں بالترتیب 290 ملین اور 75 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب