سونیا شاہ نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بیماری کا رونا رونے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا۔
سونیا شاہ کے مطابق عمران خان کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں اور اب ان کی رہائی کی تحریک بے وقت کا شور شرابا ہے، کیونکہ اس وقت مکافاتِ عمل کی چکی چل رہی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قاسم خان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عناصر ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں، جبکہ عمران خان نے بھی جیل سے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔
سونیا شاہ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی ماضی میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر چکی ہے لیکن ناکام رہی، اور اس بار بھی ناکام ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا تعلق مودی اور اسرائیل سے جوڑا جا رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ مضبوط ہے اور قیامت تک قائم رہے گا۔













