ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کے ذریعے خوشخبری دی ہے کہ ایران نے پاکستانی پرچم بردار 20 مزید جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان میں سے ہر روز دو جہاز اس اہم تجارتی راستے کو عبور کریں گے۔

اسحاق ڈار کے مطابق یہ اقدام ایران کی جانب سے ایک تعمیری اور مثبت پیشرفت ہے جس کی تعریف کی جانی چاہیے۔ یہ قدم خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی نشانی ہے۔

امن اور اعتماد سازی کی کوششیں

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ مثبت اعلان امن کی طرف ایک اہم قدم ہے اور اس سے مشترکہ کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات، سفارت کاری اور اعتماد سازی کے اقدامات ہی خطے میں دیرپا امن کے راستے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟