شہر کے علاقے مشرقی بائی پاس میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجگور میں مسلح حملے، 11 افراد ہلاک؛ کوئٹہ میں 2 مقامات پر دہشتگردی کی کوشش ناکام
پولیس کے مطابق اس اچانک حملے میں اہلکار شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
شہید اہلکاروں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔














