بنگلہ دیش میں خسرہ کے بڑھتے کیسز، ملک گیر ویکسینیشن کا آغاز اتوار سے ہوگا

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک گیر ہنگامی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز اتوار سے ہوگا۔

ڈھاکہ میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر صحت سردار ایم ڈی سخاوت حسین نے بتایا کہ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ سطح پر کام کرنے والے طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا آغاز کر دیا

حکام کے مطابق جن علاقوں میں خسرہ کے کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں، وہاں کو ترجیح دی جائے گی۔

ویکسین کی فراہمی آئندہ 2 دن میں سب سے زیادہ متاثرہ ذیلی اضلاع تک پہنچا دی جائے گی، جبکہ ہنگامی ویکسینیشن مہم اتوار کی صبح پورے ملک میں بیک وقت شروع ہوگی۔

وزیر صحت نے مزید بتایا کہ حکومت کو یونیسف کی جانب سے تقریباً 2 کروڑ 19 لاکھ ویکسین ڈوزز موصول ہو چکی ہیں، جو 6 ماہ سے 10 سال تک کے بچوں کو لگائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

صحت حکام اس وقت تیزی سے حساس بچوں کو ویکسین کے دائرہ کار میں لانے کی تیاری کر رہے ہیں، جبکہ فیلڈ اسٹاف کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مہم خسرہ کے پھیلاؤ کو روکنے اور مزید وبائی صورتحال سے بچنے کے لیے ایک ہنگامی اقدام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp