نواز شریف کینسر اسپتال صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے، مریم نواز نے خوشخبری سنا دی

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کینسر اسپتال صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اسپتال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں پہلی بار صحت کے شعبے میں ایسی سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں کینسر کے مریضوں کا مکمل علاج ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اسپتال ایک ہی چھت تلے جامع علاج فراہم کرےگا، جہاں تمام سہولیات موجود ہوں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک اسپتال نہیں بلکہ عوامی خدمات کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

کچھ روز وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، چیئرمین بورڈ اور سابق چیف سیکریٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید، اور سیکریٹری صحت عظمت محمود نے زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا اور جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب لاہور میں قریباً 75 ارب روپے کی لاگت سے 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ قائم کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’نواز شریف کینسر اسپتال جنات بنا رہے ہیں‘، مریم نواز نے یہ بات کیوں کہی؟

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ پر جاری پیش رفت کو مسلسل خود مانیٹر کر رہی ہیں اور اس پر دن رات کام جاری ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر اسپتال ہوگا جہاں کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائے گا اور لیول تھری اور لیول فور کے مریضوں کا بھی مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp