لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ مکمل کرلیا گیا جو صحت کے شعبے میں اہم پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کینسر اسپتال صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے، مریم نواز نے خوشخبری سنا دی
ن لیگ کی جانب سے ایکس پر شیئر کے گئے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کو صحت کے شعبے میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل صحت کے شعبے میں ایک تاریخی سنگ میل ہے جس نے ملک بھر میں کینسر کے علاج کو نئی سمت دے دی ہے۔ اس جدید سرکاری ادارے میں اب مریضوں کو ایک ہی چھت تلے عالمی معیار… pic.twitter.com/nNv6rWUOcQ
— PMLN (@pmln_org) April 1, 2026
پارٹی کے پیغام کے مطابق صحت کے شعبے میں اس نئی سہولت نے ملک بھر میں کینسر کے علاج کو نئی سمت فراہم کی ہے۔
مزید پڑھیے: نواز شریف کینسر اسپتال سے پورا پاکستان مستفید ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
ن لیگ کا کہنا ہے کہ اس جدید سرکاری ادارے میں مریضوں کو ایک ہی چھت تلے عالمی معیار کی تشخیص، لیبارٹری سروسز، ریڈیالوجی اور ریڈی ایشن تھراپی سمیت تمام سہولیات میسر ہوں گی جو عوامی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔














