پاکستان میں روپے کی گرتی ہوئی قدر اور بگڑتی معاشی صورتحال نے جہاں عوام کو پریشان رکھا ہوا ہے وہی پیٹرول اور ڈیزل کے مہنگا ہونے کے امکان کی خبروں سے دن کا آغاز کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ ایسے ہی ایک دن کا آغاز تب ہوا جب پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیٹرول 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے جو مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے ایک اوربم ثابت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پربھی غور کررہی ہے تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ اس خبر کے وائرل ہوتے ہی عوام نے اپنی سوشل ٹائم لائنز کا رخ کیا اور حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹس کی بھرمار کردی۔ مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا رحم کھائیں پاکستانی عوام پر۔۔
@CMShehbaz رحم کھائیں پاکستانی عوام پر
— Rana Usman Ibadat (@usman_ibadat) February 3, 2023
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمارے گاوٗں میں صبح سے پیٹرول کی قلت ہے،ہمارے علاقے میں چھے اسٹیشن ہیں لیکن ایک بھی پیٹرول نہیں مہیا کر رہا ۔خدا رحم کرے
That’s why Petrol isn’t available in our village. We have 6 station none of them are providing right now. God help us.
— Garam Anday (@khumariyan2) February 3, 2023
گفتگو مزید آگے بڑھی تو ایک ٹوئٹر صارف فاطمہ وانیہ نے پاکستانی قوم کی برداشت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی مسئلہ نہیں یہ قوم برداشت کرسکتی ہے ۔
کوئی مسئلہ نہیں یہ قوم برداشت کر سکتی ہے
— Fatima Wania (@Fatimawaniyaa) February 3, 2023
اسی حوالے سے محمد عمران لکھتے ہیں یہ حکومت عوام پر ایک اور بم گرا رہی ہے
پہلے بہت مہنگائی ہے
اور عوام بہت پریشان ہے
یہ حکومت عوام پر ایک اور بم گرا رہی ہے
پہلے بہت مہنگائی ہے
اور عوام بہت پریشان ہے— Muhammad Imran (@Muhamma47263303) February 3, 2023
یاد رہے اس سے قبل جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

















