ہزاروں نقطے جوڑ کر تصاویر بنانے کا صدیوں پرانا ہنر

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوائنٹلزم  یعنی نقظوں سے فن پارے بننے کے بارے جب سنا تو دل میں یہی خیال آیا کہ یہ آرٹ کی وہی قسم ہے جس پر ہم بچپن میں ہی مہارت حاصل کر چکے ہیں۔ مگر ‘نونہال’ اور ‘پھول اور کلیاں’ میں “نقطے ملائیے” والے آرٹسٹ نے جب اسلام آباد کی رہائشی  بنفشین کو نقطے ملا کر تصاویر بناتے دیکھا تو قطرہ قطرہ دریا ہونے کی فارسی کہاوت یاد آ گئی۔

بنفشین  کا کہنا ہے کہ صرف ان کا آرٹ ہی نہیں کائنات کی ہر شے چھوٹے چھوٹے نقطوں (ایٹم) سے بنی ہے، حتیٰ کہ جاندار بھی بے شمار خلیوں کا مجموعہ ہیں۔ پوائنٹلزم آرٹ کی ایک قدیم قسم ہے اور بنفشین  2016ء سے اس پر کام کر رہی ہیں جب  وہ گیارہویں جماعت میں پڑھتی تھیں۔ تب سے یہ آرٹ ان کے گلے کا ہار ہے اور ان کا زیادہ تر وقت ہزاروں نقطوں سے دلکش فن پارے تخلیق کرنے میں ہی گزرتا ہے۔

نوجوان آرٹسٹ کے مطابق اس آرٹ کو بنانے کے دوران ان کی ساری توجہ ایک ایک نقطے پر مرکوز ہوتی ہے جس کے باعث انہیں ذہنی سکون و روحانی تمانیت ملتی ہے۔ پوائنٹلزم کے تخلیقی فن بارے مزید جانیں  سندس کرن کی ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp