ایندھن مہنگا مگر ریلیف برقرار، حکومت کا متوازن معاشی حکمت عملی کا دعویٰ

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے عالمی حالات کے پیش نظر ایندھن کی قیمتوں سے متعلق اپنی پالیسی میں حالیہ ردوبدل کو ایک عارضی اور ناگزیر قدم قرار دیا ہے، جس کا مقصد معیشت کو غیر یقینی عالمی توانائی منڈی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ابتدا میں یہ توقع کی جا رہی تھی کہ جاری عالمی تنازع جلد کم ہو جائے گا، جس کے پیش نظر سفارتی اور معاشی سطح پر مسلسل کوششیں بھی کی گئیں تاکہ ممکنہ اثرات کو کم کیا جا سکے۔

تاہم حالیہ پیش رفت، بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہی، جس کے اثرات براہِ راست توانائی کے شعبے پر پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40پیسے، ڈیزل کی 520 روپے مقرر

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 50 سے 60 فیصد تک اضافے نے پاکستان جیسے درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔

اس کے باوجود حکومت نے عوام کو فوری اثرات سے بچانے کے لیے تقریباً 150 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کی۔

حکام کے مطابق حالیہ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود مختلف شعبوں کے لیے ہدفی ریلیف برقرار رکھا گیا ہے، موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو سہولت دی گئی ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد پر بوجھ کم ہو۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبوں کا ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق

کسانوں کو زرعی سرگرمیوں کے تسلسل اور غذائی تحفظ کے لیے سہارا فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی تحفظ دیا گیا ہے تاکہ عوامی کرایوں میں غیر معمولی اضافہ نہ ہو۔

ادھر خاص طور پر لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈیزل کے استعمال میں 13 فیصد اضافے نے بھی مالی دباؤ میں مزید اضافہ کیا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل مستقل نہیں بلکہ ایک عارضی استحکامی اقدام ہے، اور جیسے ہی عالمی منڈی میں بہتری آئے گی، قیمتوں کا ازسرِ نو جائزہ لے کر انہیں کم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل اور وزیرخارجہ کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے پاکستان کے جہاز گزر گئے، وزیراعظم شہباز شریف

اس دوران شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ورک فرام ہوم جیسے طریقے اپنائیں اور ایندھن کے محتاط استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ اجتماعی طور پر اس صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق موجودہ حکمت عملی متوازن ہے، جس کے تحت زیادہ سے زیادہ بوجھ خود برداشت کیا جا رہا ہے، کمزور طبقات کو تحفظ دیا جا رہا ہے، اور غیر یقینی عالمی توانائی منظرنامے میں معاشی تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قطر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟