سشمیتا سین کا سجل علی کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سجل علی کے بھائی علی سیّد کی اپنے بچپن کے کرش سشمیتا سین سے ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے بھارتی اداکارہ سے اپنی بہنوں اداکارہ سجل علی کے لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کروانے کا کہا۔

سشمیتا سین نے ویڈیو پیغام میں سجل علی سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ میں اس وقت آپ کے سب سے پیارے بھائی کے ساتھ ہوں، جنہوں نے اصرار کیا ہے کہ صرف تصویر کافی نہیں ہے اور مجھے ایک ویڈیو ریکارڈ کروانی ہے۔

اُنہوں نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایک شاندار اداکارہ ہیں، میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں کہ آپ مزید کامیابی حاصل کریں اور ہمیشہ امن و امان میں رہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کے باوجود بھی دونوں ممالک کی مشہور شخصیات ایک دوسرے کے لیے اظہارِ محبت کرتی اور امن کے قیام کی حامی نظر آتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار

بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

70 فیصد حملہ آور افغان شہری ہوتے ہیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور