ملالہ یوسف زئی غزہ کی صورت حال پر خاموش کیوں ہیں؟ شہزاد رائے کے سوال پر وضاحت کردی

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہزاد رائے پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن ہیں جن کے گانے اور تعلیم کے فروغ کے لیے خدمات کو ہمیشہ سراہا جاتا رہا ہے۔ وہ تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے مسلسل آواز اٹھانے اور بااثر حلقوں سے سوال کرنے کی وجہ سے عوام میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ننھی فلسطینی بچی کی دردناک داستان پر ملالہ یوسفزئی بھی تڑپ اُٹھیں، اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

دوسری جانب ملالہ یوسفزئی بھی عالمی سطح پر تعلیم کے حق میں سرگرم کارکن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ کو جہاں دنیا بھر میں پذیرائی ملتی ہے وہیں انہیں تنقید کا بھی سامنا رہتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

ایک گفتگو کے دوران شہزاد رائے نے ملالہ یوسفزئی سے مختلف موضوعات پر بات کی اور مزاحیہ انداز میں انہیں اپنا پسندیدہ ایجنٹ بھی قرار دیا۔ اسی گفتگو میں انہوں نے غزہ میں جاری صورتحال پر ملالہ کی ابتدائی خاموشی کے حوالے سے سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کا ایک بار پھر غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ

ملالہ یوسفزئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان پر خاموش رہنے کا الزام درست نہیں کیونکہ انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان دیا تھا اور ایک اہم تقریب میں خصوصی نشان بھی لگایا تاکہ اس مسئلے کی جانب توجہ دلائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی اسکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کے حق میں بھی آواز اٹھائی، مگر لوگ حقائق جانے بغیر تنقید کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین سے عالمی دہشت گردی کا پھیلاؤ، چین بھی تشویش میں مبتلا

پاکستان کا ایران، امریکا کے درمیان کامیاب ثالثی کا کردار ادا کرنا تاریخی پیشرفت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

پاکستان کی کوششوں سے امریکا ایران جنگ بندی، عالمی منڈیوں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

سیاسی و عسکری قیادت کی ہم آہنگی سے پاکستان کا وقار بلند، پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے بھی ایک سبق

فخر ہے کہ پاکستان نے دانشمندی سے ایران جنگ بندی و امن کے لیے کردار ادا کیا، صدر مملکت

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟