قیمتی ترین قومی اثاثے روزویلٹ ہوٹل کو لیز کرکے محفوظ کر دیا گیا، خواجہ سعد رفیق

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کے بکنے کی کہانیاں ختم ہو چکی ہیں حکومت نے روز ویلٹ ہوٹل کو 3 سال کے لیے لیز کرکے محفوظ کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی ترین قومی اثاثے کو محفوظ کرلیا گیا ہے، 3 سال کے دوران روز ویلٹ ہوٹل سے 22 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل ہوگی۔ ہوٹل کے ایک ہزار 25 کمرے لیز ہو چکے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  ہوٹل میں ملازمین کو تنخواہیں دینا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا تھا، اب معاہدے کے تحت صرف 77 ملازمین باقی بچیں گے۔

وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کے 3ایئر پورٹس کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ یہ ائیرپورٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا مطلب بیچنا نہیں ہے، صرف ایئرپورٹ آپریشن انٹرنیشنل فرم کے حوالے کیا جائے گا، دنیا میں زیادہ تر ممالک میں ایسا ہی ہو رہا ہے۔

’ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی  کا کوئی ملازم بھی فارغ نہیں ہوگا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ سکھر اور ڈی آئی خان کے ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل کر رہے ہیں، کوئٹہ کے ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، لاہور ایئرپورٹ کی تعمیر نو ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp