امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پہاڑی علاقے میں ایک ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو شدید زخمی ہونے کے باوجود کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں بتایا کہ یہ پائلٹ ایک کرنل ہیں اور انہیں ایک نہایت خطرناک ریسکیو آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا، جب ایرانی فوج ان تک پہنچنے کی کوشش کررہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے آپریشن عموماً بہت کم کیے جاتے ہیں کیونکہ اس میں عملے اور فوجی سازوسامان دونوں شدید خطرے میں ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق امریکی فورسز نے ایران میں قریباً 7 گھنٹے تک یہ آپریشن جاری رکھا۔












