وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام اور دستخط تحریر کیے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مہمان صدور اور سربراہان حکومت نے خصوصی بورڈ پردستخط اور پیغامات درج کیے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے بھی دیگر مہمان قائدین کی طرح صدر اردوان کے لیے خصوصی پیغام لکھا۔
وزیراعظم نے صدر اردوان کو مبارک دی، ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور بورڈ پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
واضح رہے کہ ترکیہ میں ہونے والے انتخابات میں رجب طیب اردوان 28 مئی کو لگاتار تیسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے ہفتہ 3 جون کو اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کی جانب سے دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کے دوران مصافحہ بھی کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔