100 روپے سستا پیٹرول کیسے حاصل کیا جائے، طریقہ کار سامنے آگیا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل رکھنے والے شہریوں کے لیے پیٹرول سبسڈی کے حصول کا باقاعدہ طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ایندھن کے مناسب ذخائر موجود، عوامی ریلیف کے وسیع اقدامات جاری ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

اس پروگرام کے تحت اہل افراد کو ہر ماہ 20 لیٹر پٹرول 100 روپے فی لیٹر کے رعایتی نرخ پر فراہم کیا جائے گا، تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کچھ کمی لائی جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو سرکاری ویب سائٹ https://mkb.punjab.gov.pk پر جا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے پہلے Sign Up کے آپشن پر کلک کر کے شناختی کارڈ نمبر اور اپنی مرضی کا پاسورڈ درج کرنا ہوگا۔

رجسٹریشن کے دوران معلومات جمع کروانے کے بعد صارف کے موبائل نمبر پر ایک ون ٹائم پاسورڈ (OTP) بھیجا جائے گا، جسے درج کرنے سے اکاؤنٹ فعال ہو جائے گا۔

بعد ازاں صارف شناختی کارڈ نمبر اور پاسورڈ کے ذریعے لاگ اِن کر سکتا ہے، جہاں ایک سادہ سوال کا جواب دینے کے بعد اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔

لاگ اِن ہونے کے بعد درخواست گزار کو Register New Complaint کا آپشن منتخب کرنا ہوگا، پھر Maryam ko Batayn کے انتخاب کے بعد اگلے مرحلے میں جانا ہوگا۔ اس مرحلے پر ذاتی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ اپنے گھریلو حالات کے بارے میں مختصر تفصیل بھی دینا ضروری ہے۔

درخواست مکمل کرنے کے بعد Submit بٹن دبانے سے عمل مکمل ہو جاتا ہے، اور درخواست کامیابی سے جمع ہونے پر صارف کو تصدیقی پیغام موصول ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح، کفایت شعاری سے بچائی گئی رقم عوام پر خرچ کی جائےگی، وزیراعظم شہباز شریف

یہ اقدام خاص طور پر موٹرسائیکل استعمال کرنے والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ آن لائن نظام متعارف کرانے کا مقصد درخواست کے عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ بہتر، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قطر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟