پاکستان: ٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں 10 ماہ کے دوران 68 فیصد کمی ریکارڈ

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شماریات بیورو کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات کا حجم 779 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 68 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر 2.41 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اپریل میں 35 ملین ڈالر مالیت کی ٹیلی کام مشینری درآمد کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 88 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں سخت مالی بحران کا شکار

گزشتہ سال اپریل میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات کاحجم 277 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ مارچ میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات 36 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو اپریل میں 4 فیصد کم ہو کر 35 ملین ڈالر ہو گئیں۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات میں مجموعی طورپر 49 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp