پلاسٹک سرجن کڈنی ٹرانسپلانٹ کیسے کر سکتا ہے؟ سپریم کورٹ میں غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کیس کی سماعت

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں پلاسٹک سرجن کے طور پر غیرقانونی طور پر کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران ڈائریکٹر لیگل پنجاب عمران احمد اور وکیلِ صفائی عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ملزم ڈاکٹر فواد ممتاز پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا‘، باپ کے قاتل بیٹے کی اپیل پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

ڈائریکٹر لیگل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر بی-17 میں ایک پلاسٹک سرجن کو غیرقانونی طور پر کڈنی ٹرانسپلانٹ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق نہ تو وہاں کوئی باقاعدہ آپریشن تھیٹر موجود تھا اور نہ ہی ملزم اس سے قبل بھی ایسے ہی غیرقانونی ٹرانسپلانٹس میں پکڑا جا چکا ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر عدالت میں موجود ہے یا نہیں؟ جس پر وکیلِ صفائی نے بتایا کہ ملزم ضمانت پر ہے اور پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پلاسٹک سرجن کڈنی ٹرانسپلانٹ کیسے کر سکتا ہے، یہ انتہائی پیچیدہ عمل ہے اور ملزم کہاں ہے؟ جس پر ڈائریکٹر لیگل نے بتایا کہ ملزم کے متعدد کیسز ہیں اور کچھ مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔

اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ شخص لوگوں کی کڈنیاں غائب کرتا ہے، اسے خوفِ خدا ہونا چاہیے اور ایسے شخص کو طویل سزا ملنی چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ یہ غریب لوگوں کے ساتھ زیادتی کا سنگین کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: گجرات قتل کیس میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل

سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ کیا متاثرہ مریض زندہ ہیں؟ جس پر بتایا گیا کہ وہ مریض زندہ ہیں جن کے ٹرانسپلانٹس کیے جا رہے تھے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے کی نوعیت انتہائی سنگین ہے اور یہ پہلا ایسا کیس ہے جس میں اس نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ ملزم کے لیے سخت کارروائی ہونی چاہیے، تاہم سماعت کے دوران عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ ملزم ڈاکٹر فواد ممتاز کی سزا میں اضافے کے لیے پنجاب پراسیکیوشن نے اپیل دائر کر رکھی ہے، جبکہ ہائی کورٹ نے ان کی سزا پہلے سے گزاری گئی مدت تک محدود کر دی تھی۔ ڈاکٹر فواد ممتاز کو 2023 میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان

ہم ایک بڑی جنگ روکنے میں کامیاب رہے، عالمی طاقتیں پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟