بنگلہ دیش نے اپنی قومی ایئرلائن کے بیڑے کو وسعت اور جدید بنانے کے لیے امریکی کمپنی بوئنگ (Boeing) سے طیارے لیز پر لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے سخت کفایت شعاری اقدامات، عوامی فنڈز سے بیرونی دوروں پر پابندی عائد
حکام کے مطابق یہ دلچسپی سیکریٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ظاہر کی گئی، جس میں وزیر شہری ہوا بازی و سیاحت افروزہ خانم، وزیر مملکت ایم راشدالزمان ملت اور بوئنگ کے نائب صدر پال رِگی نے شرکت کی۔
اجلاس میں فریقین نے ممکنہ معاہدوں کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں بنگلہ دیش کی بڑھتی ہوئی فضائی ضروریات کو پورا کرنے اور بیڑے کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ طیاروں کی لیزنگ کو عارضی حل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بوئنگ کے نائب صدر پال رِگی نے یقین دہانی کرائی کہ کمپنی بنگلہ دیش کو خاص طور پر بی 737 سیریز کے مختصر فاصلے کے طیارے لیز پر دینے کے لیے تیار ہے۔
وزیر افروزہ خانم نے فوری آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لیزنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پہلا طیارہ اکتوبر 2031 میں جبکہ باقی نومبر 2035 تک فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی بی جے پی رہنما کے متنازع بیان پر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی شدید مذمت
حکام کے مطابق طیاروں کی فراہمی میں ممکنہ طور پر 5 سال تک تاخیر ہو سکتی ہے، جس کے باعث لیز پر طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس دوران فضائی آپریشنز متاثر نہ ہوں۔













