پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1100 روپے اضافے کے بعد 491,462 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 943 روپے اضافے کے بعد 421,349 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 386,250 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 11 ڈالر اضافے کے بعد 4687 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔












