بھارت کے شہر اڑیسہ میں ٹرین حادثہ، سوشل میڈیا پر مودی شدید تنقید کی زد میں

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر اڑیسہ میں گذشتہ روز ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد میں تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔ گذشتہ 20 سال کی مدت میں یہ واقعہ بھارت کا سب سے مہلک ٹرین حادثہ ثابت ہوا ہے جس میں تین ٹرینوں کے ٹکرانے سے 300 افراد ہلاک اور 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

بھارت میں اموات کی تعداد کے لحاظ سے 11ویں نمبر آنے والا یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب وزیر اعظم نریندر مودی برطانوی نو آبادیاتی دور کے بھارتی ریل ٹریکس کو جدید بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ریلوے کے نظام کی بہتری کیلئے حکومتی کوششوں کے باوجود بھارت میں ہر سال کئی سو ٹرین رونما ہوتے ہیں۔ بھارتی ٹرین نیٹ ورک کسی ایک انتظامیہ کے زیر نگرانی کام کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔

اس حادثے پرپاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
بھارت میں جہاں لوگ اس حادثے کو لے کر غمگین ہیں وہاں ہی حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈٰ پر نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
ہندوستان کے مصنف اشوک سوائن نے مودی کی جائے حاثہ آمد پر لکھا یہ نازیوں کو بھی شرمندہ کر دیں گے! ایک ہولناک ٹرین حادثے میں تقریباً 300 لوگ مارے گئے، لیکن جب مودی جائے حادثہ پر پہنچے تو ہندو ’مودی مودی‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

They will put even Nazis to shame! Almost 300 people dead in a horrible train accident, but Hindu supremacists are raising slogan ‘Modi Modi’ when Modi reaches accident site. pic.twitter.com/IYIZlqGQOY

ایک صارف نے اپنے ٹویٹ میں نریندر مودی کی جائے حادثہ پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا مودی ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم بن گئے جو ٹرین کو نقشہ کے ذریعے چلا رہے ہیں۔

 

یدانت نامی ٹوئٹر صارف نے ریلوے کے وزیر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ریلوے کی وزیرکا استعفی چاہیئے

 

بھاویکا کپور نے مودی کی اجلاس کی صدارت والے ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی وزیر اعظم ٹھنڈے اے سی والے کمرے میں بیٹھ کر ٹرین حادثے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں

 


واضح رہے کہ ٹرین حادثے کے بعد جاں بحق افراد کے ساتھ ناروا سلوک جبکہ زخمیوں کی فوری طبی امداد کے لیے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہوئیں تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp