پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق تھنڈر-II کا خیبرپختونخوا کے شہر چراٹ میں آغاز ہو گیا ہے۔
یہ دو طرفہ مشق پیر کو چراٹ میں واقع اسپیشل آپریشنز اسکول میں شروع ہوئی، جو 2 ہفتوں تک جاری رہے گی۔

مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ جبکہ مصر کی فوج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
پاکستان اور مصر کی مسلح افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق تھنڈر 2 اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ میں شروع، آئی ایس پی آر pic.twitter.com/VJ4MauT5V8
— Khurram Iqbal (@khurram143) April 6, 2026
اس مشترکہ مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا اور باہمی تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
مشق کے دوران شریک دستے خصوصاً دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کریں گے۔

یہ مشق پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون اور فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔












