سپریم کورٹ نے ایم پی اے جام مہتاب احمد ڈاھر پر حملے کے مقدمے میں قتل کے الزام میں گرفتار سابق رکن اسمبلی شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر خان شر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
مزید پڑھیں:پلاسٹک سرجن کڈنی ٹرانسپلانٹ کیسے کر سکتا ہے؟ سپریم کورٹ میں غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کیس کی سماعت
عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا
ملزمان پر ایم پی اے جام مہتاب احمد ڈاہر پر حملے کے دوران ظفر نامی شخص کے قتل کا الزام ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے بعد فریقین کو 27 اپریل کو نوٹس جاری کر دیا۔













