بنگلہ دیش کے وزیر توانائی اقبال حسن محمود نے عندیہ دیا ہے کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں بڑھنے کے خلاف کسان اتحاد لانگ مارچ کرے گا؟
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ قانون کے تحت ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ اگر آئندہ مہینے کے لیے قیمتوں میں اضافے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
وزیر توانائی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خصوصاً ایران کی جانب سے آبنائے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر پابندیوں جیسے عوامل نے عالمی توانائی سپلائی کو متاثر کیا ہے، جس سے قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں فی الحال ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں۔














